ابنا: برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی نائب وزیرخارجہ جیف فیلٹمین سمیت تین اعلیٰ امریکی حکام نے ہفتے کو لیبیا سے باہر معمر قذافی کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے ،جس میں واضح طور پر پیغام دیا گیاہے کہ معمر قذافی فوری طور پر اقتدارچھوڑ دیں تاکہ لیبیا میں جمہوری عمل کا آغاز ہوسکے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات مذاکرات کیلئے نہیں تھی بلکہ اس کا مقصد واضح پیغام پہنچانا تھا ،اور حکام کا مزید ملاقاتوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کیبھارتی دارلحکومتمیں موجودگی کے باعث بیان نئی دہلی سے جاری کیا گیا۔............../169
18 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 254403
امریکی حکام نے لیبیا کے حکمران معمر قذافی کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے ،جس میں قذافی کے اقتدار چھوڑنے پر زور دیا گیاہے ۔